Ticker

6/recent/ticker-posts

بیٹے کے دیدار کے لئے ایک دو دن جنازہ روکنے نیز میت کی حفاظت کے لئے فریزر خریدنے کا شرعی حکم ؟

 بیٹے کے دیدار کے لئے ایک دو دن جنازہ روکنے نیز میت کی حفاظت کے لئے فریزر خریدنے کا شرعی حکم ؟

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ 

مسئلہ یہ معلوم کرنا تھا کہ میت کو اس وجہ سے روکنا کہ میت کا بیٹا ایک روز بعد پہنچے گا اور اس کے انتظار میں دفن کرنے میں ایک دن یا دو دن کی تاخیر ھوجاتی ھے اس طرح میت رکنا کیسا ھے؟

نیز میت کو روکنے کی غرض سے فریزر چندہ سے خرید کر یا کسی میت کے ایصال ثواب کے لئے خرید کر رکھنا تاکہ میت روکنے میں آسانی رھے کیسا ھے حکم شرع سے مطلع فرمائیں؟

🕋باسمه تعالي 🕋

وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته 

✒️الجواب بعونه تعالي ✒️

اولا تو یہ سمجھ لیں کہ نماز جنازہ جلدی ادا کرنا مسنون ہے ،بغیر کسی شرعی یا قانونی عذر کے تاخیر کرنا مکروہ ہے ،

اس لیے رشتے داروں یا اولاد کے انتظار میں ایک دو دن تاخیر کرنا خلاف سنت اور مکروہ عمل ہے،

نیز میت کی حفاظت کے لئے فریزر خریدنا درست نہیں ہے کیونکہ بعد میں بہت سی رسم و رواج کے پیدا ہونے کا سبب بن جائے گا اور شریعت نے ہر ایسے کام سے منع فرمایا ہے جو بعد میں رسوم و بدعات کا سبب بنے ،

مزید دار الافتاء دار العلوم دیوبند کا فتویٰ بھی ملاحظہ کریں:

حامداً و مصليا:وفات کے بعد میت کی تجہیز و تکفین میں جلدی کرنے کا حکم ہے ؛اس لئے میت کی تدفین میں محض اس وجہ سے تاخیر کرنا کہ میت کا بیٹا ایک روز بعد میں پہونچے گا درست نہیں اور نہ ہی اس مقصد کے لیے فریزر خرید کر رکھنا صحیح ہے خواہ چندہ سے فریزر خریدا جائے یا کسی میت کے ایصال ثواب کے مقصد ہے ،اس سے ایک غلط رسم کی ابتداء ہو جائے گی جس کی شرعاً اجازت نہیں ہے ،

📗 والحجة على ماقلنا 📗

(قوله: ويسرع في جهازه)؛ لما رواه أبو داود «عنه صلى الله عليه وسلم لما عاد طلحة بن البراء وانصرف، قال: ما أرى طلحة إلا قد حدث فيه الموت، فإذا مات فآذنوني حتى أصلي عليه، وعجلوا به؛ فإنه لا ينبغي لجيفة مسلم أن تحبس بين ظهراني أهله» والصارف عن وجوب التعجيل الاحتياط للروح الشريفة؛ فإنه يحتمل الإغماء

(الشامي كتاب الصلاة باب صلاة الجنازة)ج/٣/ص/٨٣/م/زكريا ديوبند

☘️والله أعلم بالصواب ☘️

بنده حقير مفتي شمس تبريز قاسمي والمظاهري

رابطہ:7983145589

۲٦/صفر/يوم السبت/١٤٤٣

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے