Ticker

6/recent/ticker-posts

سوتیلے بھائی بھائی بہن کا نکاح درست ہے یا نہیں؟


السلام علیکم:
عائشہ کا طلاق ہو گیا ہے اس حال میں کہ اسکی ایک لڑکی ہے اب عائشہ نے دوسرے مرد (عامر) سے شادی کی ہے
عامر کے پہلے عورت سے ایک لڑکا ہے زید،
تو اب زید اور عائشہ کی لڑکی جو پہلے شوہر سے ہے کیا آپس میں شادی کر سکتے ہیں برائے کرم مدلل جواب عنایت فرمائیں عبد اللہ آلہ آباد؟

➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

🕋بإسمه تعالي🕋

🌿 وعليكم السلام ورحمة وبركاته🌿

✒️ الجواب بعونه تعالي✒️

جی ہاں مذکورہ صورت میں عائشہ کی لڑکی کا نکاح اپنے دوسرے شوہر عامر کے لڑکے زید سے درست ہے؛

کیوں کہ عائشہ کے عامر کے ساتھ نکاح کرنے کی وجہ سے عایشہ سوتیلی ماں اور باپ کی منکوحہ ہونے کی وجہ سے زید کے لئے ہمیشہ کے لیے حرام ہو گئی

لیکن عایشہ کی بیٹی زید کے لئے حلال ہے،دونوں کا نکاح آپس میں درست ہے،

دوسری بات اب اگر عامر کے نطفے سے عائشہ کوکوئی لڑکی پیدا ہوتی ہے تو اس کا نکاح زید کے ساتھ جائز نہیں ہوگا

کیونکہ وہ لڑکی باپ شریک بہن ہو جائے گی،یا کوئی لڑکا عامر کے نطفے سے پیدا ہوگا

تو اس کا نکاح اپنے پہلے خاوند کی بیٹی سے جائز نہیں ہوگا کیونکہ وہ لڑکا ماں شریک بھائی ہو جائے گا،

➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

📗 والحجة على ماقلنا📗

(وزوجة أصله وفرعه مطلقا ولو بعيدا دخل بها أو لا،وأما بنت زوجة أبيه أو ابنه فحلال (و) حرم (الكل) مما مر تحريمه نسبا،ومصاهرة (رضاعا) إلا ما استثني في بابه

 (قوله: وأما بنت زوجة أبيه أو ابنه فحلال) وكذا بنت ابنها بحر

قال الخير الرملي: ولا تحرم بنت زوج الأم ولا أمه ولا أم زوجة الأب ولا بنتها

ولا أم زوجة الابن ولا بنتها ولا زوجة الربيب ولا زوجة الراب.اهـ

(الشامي كتاب النكاح فصل في المحرمات)ج/٤/ص/١٠٥/م/زكريا ديوبند

🌿والله أعلم بالصواب🌿

بندہ حقیر شمس تبریز قاسمی والمظاہری

رابطہ.7983145589

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے