Ticker

6/recent/ticker-posts

ستائسویں رجب کا روزہ رکھنا کیسا ہے؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،
سوال یہ ہے کہ رجب کا روزہ رکھنا کیسا ہے اور کتنی روزہ 6.4یا پورے مہینے رکھنا چاہیے پوری تفصیل کے ساتھ وضاحت فرمائیے مفتیان کرام
______________________________

🕋 بإسمه تعالى 🕋

🌿 وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته🌿

✒الجواب بعونه تعالى ✒

خاص طور پر رجب کے مہینہ میں روزہ رکھنا آپ صل اللہ علیہ و سلم سے ثابت نہیں ہے،

البتہ آپ علیہ السلام کا معمول یہ تھا کہ ہر مہینے کے ایام بیض(ہر مہینے کی تیرہویں، چودھویں، پندرہویں) میں روزہ رکھتے تھے،

اس لیے اگر کوئی رجب کی تیرہویں، چودھویں، پندرہویں تاریخ میں روزہ رکھنا چاہے تو رکھ سکتا ہے؛

لیکن رجب کے روزہ کو باعث فضیلت سمجھ کر خصوصاً روزہ رکھنا بدعت شمار ہوگا کیونکہ آپ علیہ السلام سے یہ ثابت نہیں ہے،

نیز بعض علاقوں میں ستائیسویں رجب کے روزہ کا خاص اہتمام کیا جاتا ہے اس کی کوئی اصل نہیں ہے،

حضرت علی رضی اللہ عنہ کا قول ہے کہ جو شخص رجب کے مہینے میں روزہ رکھے گا اسے ہر دن کے بدلے ہزار روزوں کا ثواب ملے گا یہ قول بھی صحیح نہیں ہے،

حضرت حکیم الأمت مولانا اشرف علی تھانوی علیہ الرحمہ لکھتے ہیں :عام لوگ رجب کی چاند کو مریم روزہ کا چاند کہتے ہیں، اور اس کی ستائس تاریخ میں روزہ رکھنے کو باعث فضیلت سمجھتے ہیں،

اور یہ کہتے ہیں کہ اس دن روزہ رکھنا ایک ہزار روزہ رکھنے کے برابر ثواب ملتا ہے،شرع میں اس کی کوئی قوی اصل نہیں ہے،

اگر نفل روزہ رکھنے کا دل کرے تو رکھے.اللہ جتنا چاہے ثواب دے سکتا ہے؛

لیکن اپنی طرف سے لاکھ ہزار تخصیص کر لینا بہتر نہیں ہے،

مفتی دار العلوم دیوبند حضرت مولانا عزیز الرحمن صاحب علیہ الرحمہ فتاوی دار العلوم میں لکھتے ہیں:

ستائیسویں رجب کے روزہ کو جسے عوام ہزارہ روزہ کہتے ہیں اور ہزار روزے کے برابر اس کا ثواب سمجھتے ہیں اس کی کوئی اصل نہیں ہے. (فتاوی دار العلوم دیوبند جلد /٤/ص/٤٩١)

📗والحجة على ما قلنا📗

ثم أعلم أنا لم نجد في الأحاديث لا إثباتا ولا نفيا ما إشتهر بينهم من تخصيص الخامس والعشرين من رجب بالتعظيم والصوم والصلاة وتسميته بيوم الإستفتاح وتسميته بيوم هزار روزه والله اعلم. ماثبت بالسنة.

(حاشية بهشتي زيور. باب ششمةص/٦٠)

عن علي رضي الله عنه مرفوعا عن شهر رجب شهر عظيم. من صام منه يوماً كتب الله له صوم الف سنة لا يصح.

(اللآلي المصنوعة في الأحاديث الموضوعة) ج/٢/ص/١١٥/نسخه قديم. 

🌴والله اعلم بالصواب 🌴

بنده حقير محمد شمس تبريز  قاسمی والمظاہری

رابطہ 7983145589

١/٧/١٤٤١/

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے