Ticker

6/recent/ticker-posts

لنگڑے جانور کی قربانی درست ہے یا نہیں ؟____Langre janwar ki qurbani kaisa hai?

بیماری کی وجہ سے لنگڑے جانور کی قربانی درست ہے یا نہیں؟

السلام علیکم

کیا حکم ہے مسئلہ ذیل کے بارے میں

صورت مسئلہ یہ ہے کہ ایک تندرست گائے کو قربانی کے نیت سے خریدا کچھ دنوں کے بعد وہ لنگڑا کر چلنی لگی

اور اس کے لنگڑانے کی وجہ بھی معلوم نہیں ہے

تو کیا اس کی قربانی کر سکتے ہیں

🕋بإسمه تعالىٰ🕋

وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته

✒️ الجواب بعونه تعالي ✒️

اگر جانور پیدائشی لنگڑا ہو یا مرض کی وجہ سے لنگڑا کر چلنے لگے دونوں کی قربانی کے تعلق سے اصل ضابطہ یہ ہے کہ دیکھا جائے جانور چلنے میں اس لنگڑے پیر کا سہارا لیتا ہے یا نہیں،اگر سہارا لیتا ہے تو پھر قربانی درست ہے

اور اگر سہارا بلکل نہیں لیتا ہے بلکہ صرف تین پیروں سے ہی چلتا ہے تو پھر قربانی درست نہیں ہوگی،

صورت مذکورہ میں دیکھ لیں قربانی تک لنگڑا پن علاج کی وجہ سے ٹھیک ہو جائے یا کم از کم جانور اس پیر سے سہارا لے کر چلنے لگے  تو پھر قربانی درست ہو جائے گی،

عورتوں کے زیورات اور مال مہر پر قربانی کا وجوب

📗 والحجة على ماقلنا 📗

ولاتجوز العمياء والعوراء البين عورها، والعرجاء البين عرجها وهي التي لاتقدر أن تمشي برجلها إلى المنسك،

(الفتاوي الهندية كتاب الاضحية )ج/٥/ص/٣٦٨/م/دار الكتب العلميةبيروت لبنان

ويضحي بالجماء والخصي والثولاء) أي المجنونة

(إذا لم يمنعها من السوم والرعي) (، وإن منعها لا) تجوز التضحية بها (والجرباء السمينة) فلو مهزولة لم يجز،

لأن الجرب في اللحم نقص (لا) (بالعمياء والعوراء والعجفاء) المهزولة التي لا مخ في عظامها (والعرجاء التي لا تمشي إلى المنسك) أي المذبح،

(قوله والعرجاء) أي التي لا يمكنها المشي برجلها العرجاء إنما تمشي بثلاث قوائم، حتى لو كانت تضع الرابعة على الأرض وتستعين بها جاز،

(الفتاوي الشامي كتاب الاضحية)ج/٩/ص/٤٦٧/٤٦٨/م/دار الكتب العلميةبيروت لبنان

والله أعلم بالصواب

بنده حقير مفتي شمس تبريز قاسمي والمظاهري

رابطہ:7983145589

۸ذی الحجہ/یوم الجمعہ/١٤٤٣

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے