Ticker

6/recent/ticker-posts

حالت جنابت میں سحری کھانا اور نماز فجر چھوڑ دینا

السلام علکم:

جی حضرت مسئلہ یہ ہیکہ ایک شخص رمضان کےمہینے میں رات میں اپنی بیوی سےصحبت کیا

پہربیوی دوپہرمیں غسل کی تواس سےروزہ پرکچھ اثرپرےگایااس سلسلےمیں کیامسئلہ ہےوضاحت کردیں مہربانی ہوگی۔۔۔فقط والسلام

➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

🕋بإسمه تعالى 🕋

🌹وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته 🌹

✒الجواب بعونه تعالى ✒

ناپاکی کی حالت میں ہاتھ منھ دھوکر سحری کھانا جائز ہے،روزہ درست ہو جائےگا،

بلکہ حالت جنابت میں فجر کی اذان بھی ہو گئی‌تب بھی روزہ درست ہو جائے گا،

البتہ افضل طریقہ یہی ہے کہ غسل وغیرہ سے فارغ ہوجائیں کیونکہ اس طرح عادت بنا لینا درست نہیں ہے،

دوسری بات غسل میں اتنی تاخیر کرنا کہ فجر کی نماز قضا ہوجائے، سخت گناہ کا باعث ہے،

➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

📘والحجة علي ما قلنا 📘

وأشار إلى أنه لو أصبح جنبا لا يضره كذا في المحيط.

(البحر الرائق كتاب الصوم باب ما يفسد الصوم) ج/٢ /٤٧٦/م /زكريا دیوبند.

الجنب إذا أخر الاغتسال إلی وقت الصلاۃ لایأثم کذا فی المحیط قد نقل الشیخ سراج الدین الھندی الاجماع علی انہ لایجب الوضوء علی المحدث والغسل علی الجنب والحائض والنفساء قبل وجوب الصلاۃ أو ارادۃ مالا یحل إلابہ

(الفتاوي الهندية)ج/١/ص/١٦/م/رشيديه

➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

فتاوي قاسمية /ج/١١/

➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

🌲والله اعلم بالصواب 🌲

بنده حقير شمس تبريز قاسمی والمظاهري

رابطہ :7983145589

١٤/رمضان المبارك /يوم السبت/١٤٤٣ه‍/

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے